| بلاگز | اگلا بلاگ >>

'گڈ لک'

رضا ہمدانی | 2009-03-04 ،11:24

یہ بلاگ میں نئی دلی میں بی بی سی کے بیورو میں بیٹھا لکھ رہا ہوں۔ یہاں میں ایک ٹریننگ کے سلسلے میں آیا ہوں۔ دلی روانگی کے لیے جب میں لاہور ائرپورٹ پہنچا تو گاڑی رکوائی گئی اور پولیس اہلکار نے مجھ سے میری منزل کے بارے میں دریافت کیا۔

میرے بتانے پر کہ میں دلی جا رہا ہوں انہوں نے میری طرف دیکھا پھر مسکرائے اور کہا 'گڈ لک'۔

میرے ذہن میں آیا کہ ہو سکتا ہے ممبئی حملوں کے تناظر میں پولیس اہلکار نے یہ بات کی ہو۔ لیکن پھر مجھے میرے جاننے والے کی وہ بات یاد آ ئی جو انہوں نے میری دلی روانگی سے دو روز قبل کی کہ بیٹا احتیاط برتنا دشمن ملک جا رہے ہو۔

صاف بات تو یہ ہے کہ دلی ائر پورٹ پر اترتے ہی ڈر تو مجھے بھی تھا کہ پاکستانی کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا لیکن جس قسم کا برتاؤ ہمارے ساتھ کیا گیا وہ ہماری توقعات کے برعکس تھا۔ امیگریشن حکام کا رویہ نہایت دوستانہ تھا اور انہوں نے ہر مرحلے پر ہماری مدد کی۔

ائرپورٹ سے نکلنے پر میں امیگریشن حکام کے بارے میں سوچ رہا تھا جب میرے ساتھی نے کہا 'دیکھنا یہ ہے کہ امیگریشن حکام کا ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ ہمارے پاکستانی ہونے کے ناطے تھا یا اس کا سبب ہم پر لگا بی بی سی ٹھپا تھا'۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 12:40 2009-03-04 ,نجيب الرحمان سائکو، لاہور، پاکستان :

    ’قسمت والوں کو ملتا ہے پيار کے بدلے پيار‘

  • 2. 13:46 2009-03-04 ,نجيب الرحمان سائکو، لاہور، پاکستان :

    ’پيش آ سکے گا کيسے کوئی حادثہ مجھے
    ماں نے کيا ہوا ہے سپردِ خدا مجھے‘

  • 3. 14:11 2009-03-04 ,moon :

    بی بی سی کا نام ہی کافی ہے۔

  • 4. 17:08 2009-03-04 ,نويد :

    دھلی کا رويہ ھيشہ دوستانہ ھوتا ھے۔ اپنے قيام کے دوران ممبئی کی اميگريشن اور تھانون مين پاکستانيون کا حال معلوم کرنا نہ بھوليے گا

  • 5. 22:02 2009-03-04 ,sana khan :

    بڑے کام کا ٹھپا بی بی سی کا ٹھپا جو ديکھے اس کا بھی بھلا جو نہ ديکھے اسکا بھی بھلا !

  • 6. 0:53 2009-03-05 ,Tajud Din :

    بھارت ایک ایسا ملک ھے جو پیٹھ پیچھے سے دشمن کی بے خبری میں وار کرتا ہیں۔ مد مقابل ان سے زیادہ پیار کرنے والا دشمن ملک کہیں نہیں ملے گا اس دنیا میں۔

    اور جہاں تک بی بی سی کی بات ھے تو وہ یہ بھی ہضم نہیں کرنے والے اس کا بھی کہیں نہ کہیں غصہ نکال دیں گیں۔

  • 7. 5:54 2009-03-05 ,حسنین پولا :

    جناب یہ وہ شرمندگی ہے جو کہ اِن کو اِن کےمیڈیا کی جلد باز خبروں کی وجہ سے اُٹھانی پڑ رھی ہے۔ اب جبکہ غصّہ کی جھاگ بیٹھ گئی ہے اور ممبئ حملوں سے متعلق تحقیقات کسی منتعقی انجام تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔ یہ تمام باتیں بھارتی باشندوں کو اپنی جلدبازی اور پاکستان سے جنگ کرنے کی نادان خواہش رہ رہ کر یاد دلاتی ہیں، اور وہ اس خفّت کو مٹانے کے لئے آپ جیسے بی بی سی کا بیج لگائے ہوئے پاکستانیوں سے شریفانہ انداز میں پیش آرہے ہیں۔

  • 8. 6:25 2009-03-05 ,محمد :

    سانپ پر کبھی اعتبار نھيں کرتے

  • 9. 9:30 2009-03-05 ,Don Ramsay :

    بی بی سی اور ہندوستان کے پرانے دوستانہ تعلقات ہیں۔۔۔ لاہور کی فتح سے پہلے ہی لاہور کی فتح کی خبر بی بی سی نے ہی پینسٹھ میں دی تھی۔۔۔۔
    ویسے یار لوگ بی بی سی کو بھارتیا براڈ کاسٹنگ کورپوریشن بھی کہتے ہیں

91ȱ iD

91ȱ navigation

91ȱ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔