| بلاگز | اگلا بلاگ >>

قصہ شائے اور ملکے کا

اصناف: ,,

کاشف قمر | 2008-05-07 ، 5:21

kashif_blog_150.jpg
ٹرین کے ایک ڈبے میں سفر کرتے ہوئے ایک بہرے نے دوسرے سے پوچھا! کیا آپ پنڈی جارہے ہیں؟ جواب ملا! نہیں میں پنڈی جارہا ہوں۔ جواب آیا !اچھا میں سمجھا آپ شائد پنڈی جارہے ہیں۔

کل ہم اپنے ترجمان آپ ہی تھے اور صورتحال کچھ ایسی ہی تھی۔ ایک کیفے پر چائے چاہی اور پوچھا کہ بھائی ٹی ہے کیا؟ تو جواب میں اس نے گرم پانی میں لیموں ڈال کر پیش کردیا۔ مسکراتے ہوئے ٹی واپس کرکے ہاتھ کے اشارے سے اسے بات سمجھانے کی کوشش کی تو اس بار بغیر دودھ کی کافی پیش کردی۔ ایک بار پھر کوشش کی تو دکاندار نے زور سے آہا کہتے ہوئے شائے کا بتایا اور اس بار بالکل درست لیکن بغیر دودھ کی چائے پیش کردی۔ کچھ ایسا ہی دودھ کا معاملہ بھی رہا جب کافی بحث کے بعد ایک اور آہا آیا اور دکاندار نے اس بار ملکے کہتے ہوئے گرم دودھ بھی پیش کردیا۔
ٹیکسی ڈرائیور کو تفصیل سے ہوٹل کا پتہ سمجھانے کی کوشش اور بتایا کہ یہ جگہ گورولہوس ائیرپورٹ کے نزدیک ہے تو ایک زوردار آہا کے بعد ڈرائیور نے فوراً ائیرپورٹ کی راہ لی۔ وہ تو خیریت گزری کہ ہوٹل راہ میں پڑتا تھا اور سامنے سے گزرتے ہماری نظر بھی پڑ گئی ورنہ ڈرائیور نے تو گزشتہ روز ہی ہمیں اپنی طرف سے مناس روانہ کردیا تھا۔ مناس سے انشاءاللہ پھر ملاقات ہوگی۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 12:24 2008-05-07 ,نجيب الرحمان سائکو :

    کاشف صاحب، معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ميرا خيال ہے کہ آپ کو بلاگ لکھنے سے پہلے بلاگ کا عنوان لکھنا سيکھنا چاہیے جو دلچسپ ہو، کشش رکھتا ہو، اور قاري کو بلاگ پڑھنے پر قائل کر سکے۔ اس بابت محترم حسن مجتبي صاحب اور محترم وسعت اللہ خان صاحب سے مشورہ لينا آپکے ليے بہت سود مند ہوگا يا پھر تارڑ صاحب کے سفرناموں کے عنوانات سے بھی پوائنٹ ليے جا سکتے ہیں۔

  • 2. 13:42 2008-05-07 ,sana khan :

    اچھا ہے پسند آ رہا ہے بلاگ ہم عوام کو۔ چائے ہوٹل جدھر ٹھہرے ہيں وہيں پی ليتے، يہ دودھ پتی خود ہی اشارے سے بتا ديتے۔ سائکو آپ چاہتے ہيں کہ ان کے نومولود بلاگ کا عنوان ہو جيسے ’پ سے پينا پ سے پيپلز پارٹي‘، ’رحمان ملک اسپيشل دودھ پتی چائے‘ اور ’زرداری اور کچھڑي‘ وغيرہ۔۔۔ عنوان دلچسپ ہو يہ نہ ہو، ہم جيسے فارغ لوگ تو بس کچھ نيا پڑھنے کے لیے بھٹکتے رہتے ہیں ادھر۔۔۔!

  • 3. 14:44 2008-05-07 ,منیراحمد منور :

    عنوان کے دلچسپ ہونے کا پہلا ثبوت یہ ہے کہ آپ نے اس عنوان کو دلچسپ پا کر پڑھا اور تبصرہ بھی فرمایا اور دوسرا ثبوت یہ کہ میں نے بھی پڑھا اور تبصرہ بھیج رہا ہوں۔ کسی چیز میں دلچسپی کے معیار مختلف ہونے کا لازمی تقاضا دلچسپی میں کمی یا بیشی ہو سکتا ہے۔

  • 4. 17:51 2008-05-07 ,Dr Alfred Charles :

    کاشف قمر صاحب! بہت شکريہ کہ آپ نے نشريات سے اپنی دوری کی وجہ بذريعہ بلاگ بيان کر دی کہ آپ آج کل برازيل کی گردوری پر نکلے ہوئے ہیں۔ دوسروں کا تو پتہ نہیں میں ذاتی طور پر آپ کا بےحد مشکور ہوں کہ آپ ساؤ پالو اور زبان کا سہار لے کر ہمیں ہماری سياسی شعبدہ بازيوں کے گھن چکر سے محفوظ رکھے ہوئے ہیں ورنہ ہم تو ’بريکنگ نيوز‘ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ’لوڈ شيڈنگ‘، آسمان سے باتیں کرتي ہوئي مہنگائي، ججز کی بحالی کا نہ سلجھلنے والا معاملہ، مشرف صاحب کی چالاکياں و موثر حکمت عملياں، نئی حکومت کا کہیں ہونا، کہیں نہ ہونا اور اس حکومتی وزراء کے روز روز مضحکہ خيز انداز میں پينترے بدلنا۔ يہ سب کچھ ديکھنا سننا ہمارا نصيب ٹھہرا۔ سو اس لحاظ سے آپ مبارکباد کے مستحق ہيں کہ ہم کو اس ٹينشن سے محفوظ رکھا!

  • 5. 19:50 2008-05-07 ,Obaid Ullah Muhammad :

    ماشااللہ کافی اچھا بلاگ ہے۔ پسند آیا۔ امید ہے آگے بھی لکھتے رہیں گے۔

  • 6. 2:21 2008-05-08 ,امتياز اعوان :

    قمر صاحب، آپ کے بلاگ میں وہ کشش ہے جو آج تک میں نے نہ پڑھی ہے اور نہ ديکھی ہے۔ آپ کايہ بلاگ ہماری سوچ سے بلاتر ہے۔۔۔

  • 7. 4:10 2008-05-08 , Wazir Aslam Khattak , UAE :

    آداب! کاشف قمر صاحب، سائکو صاحب کا مشورہ مان لو تو آپ کے لیے مفيد رہے گا اور قارئين کے لیے تو آپ کی ياترا کی روداد تب ہی مفيد ہوگی جب آپ وہاں کی سياست و ثقافت اور تاريخ و ورثے سے انہیں روشناس کرائيں گے۔ شائے، ملکے سے آگے بڑھيے اور سفرنامہ میں جان ڈالیے۔ چائے، کافی لندن آکر پی ليجیےگا! اوبرے گاردو!

  • 8. 12:11 2008-05-08 ,محمد ذيشان، گوجرانوالہ :

    نجيب الرحمان سائکو صاحب کا کہنا بالکل بجا ہے کہ بلاگ کا عنوان پڑھنے والے پر منفی تاثر چھوڑتا ہے۔ آپ کے تينوں بلاگز کي سرخياں پڑھنے والے کو آپ کي تحرير پڑھنے سے دور دور بہت دور لے جاتي ہیں۔ غور کے قابل بات ہے کہ جب بنياد ہی کچی ہو تو کام کا پائدار ہونا کس طرح ممکن ہے۔

91ȱ iD

91ȱ navigation

91ȱ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔