| بلاگز | اگلا بلاگ >>

'امریکہ خوب تر ملک است'

پہلے تو ایک واقعہ سنیے۔ ایک افغان کسی کام کے سلسلے میں ہندوستان گیا جہاں اس سے حلوہ چوری کرنے کے الزام میں دھر لیا گیا۔ حکومتِ وقت نے مروجہ قانون کے تحت سزا کے طور پر اس کا سر منڈھوایا، گدھے پر بٹھایا اور بچوں کی تالیوں کی گونج میں سرِ بازار پھرایا۔

ہندوستان سے واپسی پر کسی دوست نے پوچھا 'ہندوستان چی طور ملک بود' ( ہندوستان کیسا ملک تھا۔) تو اس نے جواب دیا 'ہندوستان خوب تر ملک بود، خوردن حلوہ مفت، تراشیدن بال مفت، سواری خر مفت او چکچکہائے کوچکان مفت، ہندوستان خوب ترملک بود۔' (ہندوستان بہترین ملک تھا۔ حلوہ کھانا مفت، سر کے بال کٹوانا مفت، گدھے کی سواری مفت اور بچوں کی تالیاں بجانا مفت، ہندوستان بہترین ملک تھا۔'

یہ واقعہ مجھے امریکی شرائط پر مبنی کیری لوگر بل کی منظوری کے بعد پاک امریکا تعلقات کی نوعیت پر یاد آیا کہ 'امریکہ خوب تر ملک است۔۔' ( امریکہ بہترین ملک ہے۔)

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 12:06 2009-10-09 ,نجیب الرحمٰن سائکو، لاہور، پاکستان :

    ’شاید کبھی خلوص کو منزل نہ مل سکے
    وابستہ ہے مفاد ہر ایک دوستی کے ساتھ‘

  • 2. 13:34 2009-10-09 ,امتياز علی چوھدری :

    آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے مگر اگلی بار کوشش کرنا کہ کسی قوم کی دلآزاری نہ ہو۔ شکريہ

  • 3. 19:37 2009-10-09 ,AMAN SALMAN :

    بہت خوب، جناب نے دل خوش کر دیا۔

  • 4. 21:07 2009-10-09 ,خاور کھوکھر :

    پرانے زمانے میں اس طرح کے فارسی والے لطائف ہوا کرتے تھے۔ اب ہم انگریزی میں ایس ایم ایس کرتے ہیں۔ ہر زمانے میں امپورٹڈ مال، ادب بھی، مذہب بھی، مشینری بھی۔

  • 5. 7:02 2009-10-10 ,محبوب بگٹی :

    واہ کیا بات ہے۔ بہت ہی کم لفظوں میں جتنی جہتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ بس یہ کہنا ہی کافی ہے۔ پڑھنے والوں ’سمجھ تے تسی گئے ہو‘۔۔۔۔۔کہ سمجھ تو آپ گئے ہیں۔

  • 6. 12:19 2009-10-10 ,Inder Kishan :

    واہ جی واہ کیا بلاگ ہے۔ لیکن حلوہ حکمران کھا جاتے ہیں اور منہ کالا کر کے گدھے کی سواری عوام کو کرائی جاتی ہے۔

91ȱ iD

91ȱ navigation

91ȱ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔