| بلاگز | اگلا بلاگ >>

مسٹر مشرف کی تنہائي

حسن مجتییٰ | 2008-03-17 ،17:44

پاکستان کے سابق جنرل لیکن فوجی حکمران پرویز مشرف نے حال ہی میں جیو نیوز پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ، نو مہینوں میں وہ خود کو جتنا تنہا محسوس کر رہے ہیں اتنا وہ زندگي میں کبھی تنہا نہیں ہوئے۔
blo_hasan_mush_150_bb.jpg

جنرل کے تنہا ہونے پر آپ کو ان سے ہمدردی ہونی چاہیے! بےچارے فوجی ڈکٹیٹر! ان کی تنہائی یہی ہے کہ ادھر سے ان کے جسم سے وردی الگ ہوئی اور وہ تنہا ہونے لگے۔ مسٹر مشرف تو جب جنرل مشرف تھے وہ وردی کو اپنی کھال سمجھتے تھے۔ کھال اتر چکی ہے۔ جنرل صاحب!

جنرل صاحب! آٹھ سال تک جو کھال قوم کی اتاری وہ ایدھی کو دیں گے کہ خدمت خلق کمیٹی کو!


گزشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان اور اس کے لوگوں کو قید تنہائي میں رکھنے والا جنرل خود تنہا ہوگیا ہے۔

جنریلوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ جس دن سے وہ اپنی ٹرپل ون برگيڈ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر ملکی ٹیلی ویژن سٹیشن اور وزیر اعظم ہاؤس کے آہنی پھاٹک کسی لینڈ مافیا کی طرح لانگ بوٹوں سے پھلانگتے ہوئے منتخب حکومتوں کا دھڑن تختہ کر دیتے ہیں، اس دن سے ملک کی دنیا میں تنہائي شروع ہو جاتی ہے۔ پورے سولہ کروڑ عوام کو ان کے ججوں اور لیڈروں کے بمعہ ان کےگھو والوں کو قید تنہائي میں رکھنے والا جنرل آخر کار خود بھی تنہا ہوگیا ہے۔

پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک تاریک اور تنہا جزیرے کی طرح ہے، جہاں صرف فوجی جنریلوں نے اپنے موج میلے مچائے ہوئے ہوتے ہیں۔

پرویز مشرف جنرل سے مسٹر مشرف بن گئے ہیں۔ مسٹر مشرف کی تنہائي کا ایک ہی علاج ہے کہ وہ اب اس قوم کو تنہا چھوڑ دیں۔ یعنی کہ ’لیو اٹ الون‘! اس کے لیے انہیں ہمایوں گوہر کی بھی ضرورت نہیں۔ بس ایوب خان کی آخری تقریر کو ری سائیکل کر لیں۔

کبھی الوداع نہ کہنا!

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 18:38 2008-03-17 ,نجيب الرحمان سائکو :

    پيارے حسن صاحب، آپ کے اس بلاگ بارے خاکسار صرف يہی کہنے میں حق بجانب ہے کہ:

    ’تمہاری آنکھ ميں کيفيتِ خمار تو ہے
    شراب کا نہ سہی نيند کا اثر ہی سہي‘

  • 2. 2:56 2008-03-18 ,waseem ahmad :

    میں آپ کے بلاگ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ ’کیپ اِٹ اپ‘ اور شکریہ!

  • 3. 8:09 2008-03-18 ,Zaheer Chughtai :

    بہترين!!!!!

  • 4. 8:34 2008-03-18 ,Naseer Haider :

    اجنبی شہر کے اجنبی راستے میری تنہائی پر مسکراتے رہےــــــــــــ

  • 5. 9:55 2008-03-18 ,khalid abbas :

    جب اپنی قوم، اپنے پيارے وطن کی بجائے صرف غير ملکی آقاؤں کا ہی حکم مانو گے تو ايسے ہی ہوگا۔ ابھی تو بےگناہ مسلمانوں کے خون کا حساب بھی دينا ہے جناب۔۔۔

91ȱ iD

91ȱ navigation

91ȱ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔