| بلاگز | اگلا بلاگ >>

زیدان نے اچھا نہیں کیا

عنبر خیری | 2006-07-13 ،13:32

ورلڈ کپ فائنل میں زیدان کی حرکت، اس کو ریڈ کارڈ دیا جانا اور اس کی وہ تصویر جس میں وہ اپنے کیرئیر کے اختتام پر گرآؤنڈ سے خاموشی سے جا رہا ہے۔۔۔ یہ ساری تصاویر اب تک دماغ میں گھوم رہی ہیں اور مجھے پریشان کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ تو مجھے زیدان کے لیے افسوس ہے جو دنیا میں اس وقت فٹبال کا بہترین کھلاڑی مانا جا تا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کے بعد ساری توجہ اس پر ہونی تھی اور ایک بہترین کیرئیر کے لیئے اسے خراج تحسین پیش ہوتی۔ لیکن اس کے بجائے اسے ذلیل ہو کر میدان سے جانا پڑا۔

کھیل کے میدان میں جو حرکتیں ہوتی ہیں وہ بڑی حد تک سماجی حقائق کی عکاسی کرتی ہیں۔ یوں زیدان بھی اپنے پورے کیرئیر میں نسل پرست رویوں اور تعصب سے نمٹتا رہا ہوگا۔ اس کے والدین کا فرانس کے سابق کولونی الجزائر سے تعلق ہے اور اس کی پرورش کسی امیر گھرانے میں نہیں ہوئی۔

اسے ژان لاپین جیسے سفید فام دائیں بازوں کے سیاستدانوں کی الٹی سیدھی باتیں سنی پڑی ہیں، اور کھیل کے میدان میں بھی دوسرے کھلاڑیوں کی
بکواس اور بد تمیزی۔

zid_shout.jpg

لیکن اس کے باوجود اس نے ایک شاندار کیرئیر بنایا اور مجھے تو اس بات کا بڑا غم ہے کہ اس نے غصے کا شکار ہو کر اس کیرئیر کا اچھا اختتام کا موقع گنوا دیا۔
بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ اس نے صحیح کیا کہ ’غیرت‘ کے نام پر متارازی پر حملہ کر دیا۔ میں اس سے بالکل متفق نہیں ہوں۔ بدتمیزی کا جواب تشدد سے دیں گے تو دوسرے میں تمیز نہیں آجائے گی، اور نہ ہی اس جسیے لوگوں کے منفی رویوں میں تبدیلی۔

اور سب سے بڑی بات تو ذمہ داری کی تھی، زیدان اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی قیادت کر رہا تھا، ایک اہم مقابلے کی فائنل میں ان کا لیڈر تھا۔ اس کی پہلی ترجیح ذاتی معاملہ نہیں بلکہ ٹیم کی بہتری ہونی چاہیے تھی۔ وہ اپنے ملک کو یہ مقابلہ جتا بھی سکتا تھا۔

متارازی نے کیا کہا یا کتنی بار کہا، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ زیدان کو اپنے ملک اور ٹیم کے خاطر صبر سے کام لینا چاہیے تھا۔ متارازی سے بعد میں نمٹ لیتا اور اس کی بدتمیزی کی تفصیل دنیا کو اس وقت بتا سکتا تھا جب اسے فٹبال کی دنیا خراج تحسین پیش کر رہی ہوتی۔

انگریزی کا ایک محاورہ ہے: سٹِکس اینڈ سٹونز کین بریک مائی بونز، بٹ ورڈز کینوٹ ہرٹ می‘ یعنی پتھر اور ڈنڈوں سے میری ہڈیاں توڑی جا سکتی ہیں، لیکن الفاظ سے نہیں۔

ظاہر ہے یہ کہنا آسان ہے، الفاظ سے تو انسان کو بہت تکلیف پہنچتی ہے لیکن شاید اُتنی تکلیف پہنچا سکتے ہیں ہے جتنا آپ ان الفاظ کو اہمیت دیں۔

زیدان کی پر تشدد حرکت اس کے لیے بھی بری ثابت ہوئی اور دنیا کے لیئے بھی۔ وہ شائقین میں اتنا مقبول ہے کہ ہم سب نے اسے معاف تو کر دیا ہے اور ہمارے دلوں میں اس کے لیئے ہمدردی بھی بڑھ گئی ہے لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس نے صحیح نہیں کیا۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 14:55 2006-07-13 ,Fateh Alam, France :

    Madam, aap sahi kah rahi hain magar zizoo ki bhi ghalti nahi hay. Even Italians are not blaming him. The only difference here is: Nobody (except zizoo) knows what insulting remarks were made; BUT everybody has seen the response of zizoo

  • 2. 15:15 2006-07-13 ,جاويد گوندل :

    ميں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ زيدان کو اطالوی کھلاڑی متا رازي کو ٹکر نہيں مارنی چاہئے تھي مگر کيا کيا جائے کہ حضرت انسان کی بظاہر سادہ مگر در حقيقت پيچيدہ ساخت کو کہ صبر کر جائے تو بڑے بڑے حادثے سکون سے جھيل جائے نہ کرے تو معمولی سی ”اوئے توئے،، پہ مرنے مارنے پہ آجائےـ بہر صورت زيدان فٹبال کی دنيا کا ايک عظيم کھلاری ہےـ

  • 3. 16:13 2006-07-13 ,sana khan :

    Apse ziada zedan ko pata tah k wo kia hai dunya mai, kehna to bahut asaan hai k ye ker leta wo ker leta leken bardasht ki bhi ek hud hoti hai. zedan ne takkar soch ker hi mari hogi na or wo behtar smajhta hai apni value , wese ghalti refree ki bhi hai usay takkar ki waja khud maloom kerni chaiye thi ager zedan ne behoshi mai takkar mari hoti to wo red card per zaror ehtajaj kerta bulkay us manhoos matarazi ko bhi red nahi to yellow card zaror dilwata anyways apne wo mahawra suna nahi hai shayadput two and two together, phir apko zedan per blog likhna tha na

  • 4. 16:14 2006-07-13 ,ناصر جاويد گولارچی ضلع بدين :

    آپ صرف ماتيرازی کو ہھی مورد الرام نہيں ٹہرا سکتے کيوں کہ يہ نوک جھوک اس طرح کے عوامی کھيل ميں عمومی طور پر ہوتی رہتی ہے- اور صرف اس نہج پر سوچنا کہ زيدان نے جذبات سے مغلوب ہو کر يہ انتہائی قدم اٹھايا- ذرا توقف کيجيے تصوير کے کئی رخ ہو سکتے ہيں-

  • 5. 16:16 2006-07-13 ,ناصر جاويد گولارچی ضلع بدين :

    اپ صرف ماتيرازی کو ہی مورد الرام نہيں ٹہرا سکتے کيوں کہ يہ نوک جھوک اس طرح کے عوامی کھيل ميں عمومی طور پر ہوتی رہتی ہے-اور صرف اس نہج پر سوچنا کہ زيدان نے جزبات سے مغلوب ہو کر يہ انتہائ قدم اٹہايا- ذرا توقف کيجيے تصوير کے کئ رخ ہو سکتے ہيں -

  • 6. 18:12 2006-07-13 ,shahidaakram :

    ہرکوئی اپنے نظریے کو ہي درست سمجھتا ہے ليکن بعض اوقات انسان کی برداشت کی حد ختم ہوجا تی ہے يہي سب کچھ شايد زيدان کے سا تھ بھی ہوا ہو گا، جيسے بالکل اچانک ٹي وی کی سکرين پروہ منظرديکھ کر ہماری طرح اور لاکھوں لوگوں کو ہوا ہوگا۔ وہ لوگ جواس کے زبردست مداح تھے، وہ جن کو اس سے بہت سي اميديں تھيں،ٹيم کے با قي ارکان جو ايک کے بعد دوسرے گول کي بھی اسی سےاميد کر رہے ہوں گے ،آپ کا کيا خيال ہے ہمارا دکھ اس سےزيادہ بڑا ہے ،نہيں، اس نے اتنے ہی عجيب وغريب حالات ميں زندگی گزاری لوگوں کے الٹےسيدھے ريمارکس سن سن کر، آخر ہر بات کی کو ئی حدہو تی ہے اورشايد برداشت کی حد ختم ہونے کا وہ وقت غلط تھا، اورماتا رازی کو بالکل ٹھيک اندازہ تھا کہ يہی صحيح وقت ہے اور اس نے اپنے حساب سے ٹھيک کيا ،نشانہ ٹھيک لگا ،فائنل ميچ تھا لاکھوں لوگوں کی نظريں ان پرتھيں ميچ بھی بڑی crucial stage پرتھا اور شايد يہ غلط ہو ليکن ميرا خيال ہے يہ بھی ميچ کاپانسہ پلٹنے اور مخالف ٹيم کو پريشرائز کرنے کاايک طريقہ ہو، اوروہ اپنےاس طريقے ميں کامياب بھی ہو گۓ، ورنہ ہو سکتا ہے ميچ کی پو زيشن کچھ اورہو تی اب اس مو قع پر آکر جب زيدان اپنی زندگی کا آخري ميچ کھيل رہا تھا، اپنی زندگی کے اس موڑ پر آکر کوئی بلا وجہ اتنا بڑا رسک نہيں ليتا اور اگر کوئی ايسا کرتا ہے تو يقيناً کوئ بڑی وجہ ضرور ہوگی کيو نکہ وہ کوئی ٹين ايجر جذباتی لڑ کا نہيں ہے ايک پختہ ذہن اور عمر کا انسان ہے جو اس نے کيا يقيناً ٹھيک نہيں تھا ليکن انسان ہے اور انسان کے ساتھ جذبات بھی لگے ہو تے ہيں زيدان بھی جذبا ت پر قابو نہ رکھ سکا اوراپنا سب کچھ گنوا بيٹھا، سو چيں کس کا دکھ بڑا ہے ہم جو بھول بھال بھی جا ئيں گے یا زيدان بے چارے کا سوچيں اور دعا کريں کہ کبھي کسی پرايسا وقت نا آئے کہ ہوش وحواس ساتھ چھوڑ ديں اور انسان کچھ غلط کر بيٹھے۔

  • 7. 21:45 2006-07-13 ,عديل خاکی :

    ريدان نے واقعی برداشت سے کام لينا تھا يہ اس کی اخلاقی فتح ہوتی ليکن ہميں يہ حق ہے کے متا رازی جيسے منفی ذھن رکھنے والو ں پہ لعنت کريں ويسے عجيب بات ہے زيدان کو سب نصيحت کر رہے ہيں ليکن متا رازی کو کہا نہيں کہا جا رہا

  • 8. 4:27 2006-07-14 ,Javed Iqbal Malik :

    Anmber Sister
    Asslamo Aalikum
    Main app ki baat say itfaq nahee kerta choon keh baz auqat halato wakiyat aissay paidda ker diay jatay hain keh baray say baray Parsa aur Shareef ya Self countrol person bhee appnay jizbat per kaboo nahee pa sakta. Abhee jo Zaidan ka taza tareen interview aia hay uss main unon nay jo baat batai hay wo to waissay hee jizbat ko perkanay kay liay kaffi hay, koi bhee shakhs Man ya Behn kay hawalay say koi baat berdasht nahee ker sakta. Main samjhta hoon keh wo khood bhee bahot depress hooway hoon gain akhrri match aur uss main yeh wakia ho jana. Allah un ki madad karay .Iss main koi shak nahee hay keh wo aik Azeem player hain.

  • 9. 8:02 2006-07-14 ,Shahid :

    as a player he did wrong b coz he was captain of the team but as a human being and muslim he did very good.

  • 10. 8:17 2006-07-14 ,mani :

    Aap kah rahi hain kay usay sabar karna chahitay tha aur kahan kay kisi tang aur aurzaar say kisi ki tang ko jasmani takleef di jaa sakti hai laiken mohtarama aik cheez yaad rakhain Zuban ka GhaaO Talwaar kay Ghaao say zayada BaRa hota hai.
    agar Ilfaaz ki ehmiyat naheen to phir aap 91ȱ par bloging Q kar rahi hain?
    es Dunya main Ilfaaz hee ki ehmiyat hai

  • 11. 8:47 2006-07-14 ,SAJID ALI BEHRANI :

    Main aap ki baat sey itafaq nahi ker sakta, kiyoon k yeh human nature hai k agar aap ko koi gali deeta hai tu hazart insan wakti gusay main aajta hai aur us gusay main wo kuch bhi kersakta hai, aur zedo pehlay aik insan aur baad main ik khilari aur us k baad aik captain hai, aur wo bhi aam insano ki tarah behave ker sakta hai kiyoon k wo koi farshta ya sofi nahi hai k gusa pee
    jayyga

  • 12. 9:35 2006-07-14 ,rabia :

    i totally disagree with u. watever zidan has done was perfactly alright.ager koi aap kee insult kerta hay without any reason to us ko tolerate kerna namumkin hota hay. yeh zaidan nay deliberatley nahean kiya.it was just a reaction. the whole situation was very tense and heated up coz it was the final. With such a pressure on zaidan u are expecting a cool dude reaction

  • 13. 9:39 2006-07-14 ,zakir ali :

    bazahir to zedan ke takkar uske ghalty the.lakin kya kisi ke jazbaat say khalna achi baat hay? .kya kisi k mazhab ko gali dena achi baat hay?agar haan to us nay ghalty ke magar naheen us nay sabit keya keh musulmaan chahain kaheen bhe hoon apni dunyawe haar bardaasht kar saktay hain lakin un ka zamir zinda honay ke waja say un ke ghairat un ko apni maan behen ke gali ya mazhab ko gali bardaasht naheen karta. hum sub musalmaan ghairat mand hain or hum sub main kaheen na kaheen zedaan mojood hay.

  • 14. 9:57 2006-07-14 ,Yasir Khattak :

    Name of zidan will be always remembered in football as a great player with red card. Emotions are indispensable for a sports man and he usee them always in positive way.

  • 15. 11:41 2006-07-14 ,sheikhinamuddin :

    Zidan is a great player and it was a really terrible incident hopefully Zidan will be a coach for France. He always involves in the game and he knows football very well. He knows what he has done and why did he did this, so we should give him our love.God helps him.

  • 16. 11:46 2006-07-14 ,Sajid Iqbal :

    سچ پوچھیں تو فٹبال میں اس سے بھی بدتر واقعات ہوئے ہیں، لیکن پتہ نہیں کیوں اسے زیادہ اچھالا جارہا ہے۔ کہیں زیدان کا تعلق آگے جاکے القاعدہ سے تو نہیں جوڑا جانا؟

  • 17. 12:04 2006-07-14 ,zulfiqar ali :

    Zaidan ne jo kia that was natural, he was only punished for being muslim. Zaidan ke sath ziadati hui hai he is great player he must be respected, kisi ki man ko kuch kaha jai tu bat bardasht se bahar hoti hai. Islam tu ghairat sikhata hai beghairat tu non muslim hote hain

  • 18. 13:26 2006-07-14 ,Naveed :

    Madam yeah aap ko lagta hai ke uss ne sahee nahee kiya , lekin jo uss ko sahee laga woh uss ne kiya.

  • 19. 13:41 2006-07-14 ,Shariq, Karachi :

    Amber ji, aap ki soach bari 'lucknowi' hay. Yahan laloo khait kay jawan kah rahay hain kah zidan ko chorian pehan laini chahiyea. Waisay suna hay France bhi West ka Lucknow hay aur USA wahan ka loloo khait

  • 20. 14:25 2006-07-14 ,Abdul Aleem :

    zidane mera pasandeeda khilaarri tha, iss Takker ke baad woh aik pasandeeda insaan bhi bann gaya hai. aik to uss ne Racism ke issue ko dunya per aashkaar ker diya keh musalmaan jitna bhi apne aap ko "Non Practicing Muslim" keh lai baaqi dunya uss ko saare nafrat angez musalmaanon main hi shumaar karti hai.
    kia Miandad, Imran waghera ke saath jo waqiyat paish aae uss ka kissi ne notice liya?
    inn ka ilaaj yehi Takker hai.

  • 21. 17:16 2006-07-14 ,شيخ وقاص :

    آسلام و علیکم، آپ سب لوگ جو یہ کہتے ہیں کے زیڈان کی غلطی ہے شاہد زیڈان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ورنہ کبھی بھی ایسا نہ لکھتے۔۔ زیڈان جیسا کول کھلاڑی شاہد ھی کوی اور ہو۔۔ اس نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کے متا رازی نے اسے تیں بار گالی دی اخر اس کی برداشت سے باہر ہو کر اس نے یہ کیا زیڈان نے کہا ہے کے پہلے وہ اسے موکا مارنا چاہتے تھے پھر ٹکر پر بات ختم کی۔۔ آپ سب باتیں تو کر رہے ہیں کے زیڈان نے غلط کیا پر کیا کھیل میں جب انسان کو جیتنے کی امید نا ہو تو دوسرے کو گالیاں دینا شورے کر دیتا ہے۔۔ نہیں بلکل نہیں۔۔ زیڈان نے جو کیا ٹھیک کیا اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو متا رازی کا منہ ٹور دیتا۔۔ ویسے بھی اٹلی کو صرف ذیڈان کا ڈر تھا جس کی وجہ سے اس نے ایسا کیا۔۔ اور یہ اٹلی کی پوری ٹیم کی پلانگ تھی۔۔ زیڈان ایک ہیرو ہے اور ہمیشہ رہے گا۔۔ شکریہ

  • 22. 19:49 2006-07-14 ,Victor Gill :

    Zidan had excelled outwardly in soccer game, no doubt; but failed terribly in something called "sportsman spirit'" which is an inner quality that develops from childhood values, experiences in handling crisis and maturity in life as a whole. He could have easily defeated his opponent with good manners. A "smiling away attitude" would have left his opponent totally confused and in worst perplexed failure.

  • 23. 20:25 2006-07-14 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    يہ وقت زيدان کے لئے مشکل تھا ظاہر ہے کوئی بھی اپنی ماں کے خلاف ايسی بے حودہ بات برداشت نہيں کرسکتا اور وہ ايسا کر بيٹھا۔ ہوسکتا ہے اٹلی والوں نے جان بوجھ کر اسے بھڑکايا۔۔ وجہ کچھ بھی ہو۔ زيدان ايک بہترين کھلاڑی ہے اور باظرف بھی کہ اس نے اپنے اس ردِعمل پر معافی مانگی اپنی قوم سے اور قوم کے بچوں سے ۔۔
    نيک تمناؤں کے ساتھ
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 24. 6:43 2006-07-15 ,Farhan Arif :

    Madam, App nay jo kuch bhi kaha Woh bhi theek,lekin mera hi nahin taqreeban 70% loogoon ka khayal hai kay zeezou nay jo kuch kiya Woh theek kiya. ZeeZou Agar match kay baad refree say kahta to koi bhi is ka serious notice nah leta.
    Zidane nay racism ka issue uthaya hai Zidane ko refree Aur FIFA nay koi security nahin de is ka matlab hai kay FIFA "Racism" kay khalaf kuch nahin karsaka.
    aur jahan tak baat hai zidane kay temprament ke zidane nay tamam matches mein apnay temprament ka bhaut acha proof diya hai. Lekin aik kisi ko racism kay issue ko uthana hi tha. Aur acha huwa kay yeah issue meray pasandida aur best player Zidane nay Uthaya Woh Bhi Aik famous match mein. Zidane kay takar marnay say , sab janana chahatay hain aur jab unhain yeah maloom ho ga kay yeah issue "racism", "relegion","region" aur "personal abuse " ki waja say utha hai to phir Duniya kay baqi Countries Europe ki "JAMORIAT"(democracy) ka muzahira
    dekh lein gay. Ab Italy kay ex-minister kay baya hi sun lay jis mein unhoon nay kablay nafraat bayan diya hain.

  • 25. 7:38 2006-07-15 ,Muhammad shafique :

    I was also watching final match and i was hopeful that france will win.My support was with france becasue the captain of that team was Zan-u-din Zadan who is muslim.Zadane must tolerate at that time because his team need Zadan at that time.i am also shoked to see that and also shoked because that was his last match. and he must go with great award from his game.but happen different.It may be possible that Italian player used harsh words about his faimly and he become anger.

  • 26. 9:07 2006-07-15 ,Victor Gill :

    Zidan excelled outwardly in soccer game but did not develop inwardly something we call "sportsman spirit" which comes from childhood values, ability to handle crisis and maturity in life as a whole. He could have easily defeated his opponent with good manners. A walk-away smile would have failed his opponent, leaving him totally confused.

  • 27. 18:46 2006-07-15 ,Sher Rahman :

    عنبر خيری صاحبۂ!
    آپکا بلاگ پڑھا تو بہت برا لگاکہ آپ نے سارے کا سارا کيچڑ بيچارے زيڈان پر ڈالا دنيا ميں سب سے قريبی رشتہ ماں اور بہن کا ہوتا ہےاسکے بعد کيہی جاکر ملک و قوم آتا ہےجو شخص اپنے ماں اور بہن پر غيرت نہيں کر سکتا اور کسی کا منہ نہيں توڑ سکتا وہ اپنے ملک کيلۓ کيا جان ديگا لکہنے کو تو بہت کچھ لکھ سکتا ہوں اور آپ سے اچھا بھی لکھ سکتا ہوں ليکن بی بی سی والوں سے ڈرتا ہوں کہ وہ ماضی کيطرح ميرا جواب ردي کی ٹوکري ميں نہ ڈال ديںـ

  • 28. 4:24 2006-07-16 ,Asim :

    This is the tragedy in today's world. Whoever acts is not asked to account for his action . But those who react in respone to that action are titled as terrorist,extremist,emotional , backward and unjustified.

  • 29. 6:39 2006-07-16 ,Kamran Azhar :

    Zizu was great and he is great but this is also a fact that he lost the battle of self control during the match.Only ten minutes were left and then he could break even metheratzi's skull but for a leading caption like him this was unacceptable .The red card was not shown to Zidane it was shown to all of us who love him and wanted him to leave like a king .He was the hero even if france has lost in his presence but now he is only our hero not entire world's hero

  • 30. 9:07 2006-07-16 ,رضوان شيخ :

    zaidan ney bilkul sahi kia, ma uskey favour ma hoon, maslehat, nam-nehad danishmanoon or majbori key name par jhoot, faraib, nainsafi, ziadati bardasht karna or zalimoon ka saath den ab na-kabile bardasht ho gay hai, acha hai ainda Matiarazi sooch samjh kar zaban estamal karey ga

  • 31. 14:41 2006-07-16 ,shireen :

    i think wht ever zizooo has done is right . kon kehta hai k zaidan ka end acha nahi howa shayad is say acha end ho hi nahi sakta tha dunya ka behtreen khiladi ka,,, he is a hero and will remain a hero in our heart, italian player nay jo kia zizoo nay bilkul sahi jawab dia, aur zaidan haray nahi hain balkay un ko to fatah howi hai, ye alag baat hai k woh world cup jeet na sakay. magar woh sub say behtreen khiladi hain is say koi inkar nahi ker sakta, un say acha koi nahi ye sari dunya manti hai, unhoon nay jaisay world cup main apnay madd e muqabl team ko nachaya ye baat kisi say chupi howi nahi, he is the best player of this world.

  • 32. 5:49 2006-07-17 ,farrukh ali khan :

    zidane aik azeem khiladi hain aur us nay jo kia theek kia..hum musalmaan maa bhain kay baray koi ghalat baat bardasht nahi kar saktay aur ambar sister aap zidane ko nasihat kar rahi hain zara yah daikhay kay europe world muslims kay lia kaisiay jazbaat rakhta hain -- zidane nay tu sirf takar mar kar mamla khatam kia main hota tu matarazi ka hashar kharab kar daita...zidane is great--ALLAH HAFIZ

  • 33. 7:21 2006-07-17 ,Qayyum khan :

    this is a big mistake by Zidan

  • 34. 8:03 2006-07-17 ,khalid adam :

    Sorry to say that appka andaz-e- bayan zarorat say karib or haqikat say kuch zeyada hi duur hai app or hum bahir beth ker yeh tho keh saktey hain keh zezo ne jo kia woh ghalat tha mager who kahtey hani na jis pe beetay hai wohi janey hai baqi or koi to bus khuda janey hai baz oqat hum buhat achi kitabi baatein keh tho detay hain magar jab khud per aaye tho maloom ho ke insan ki assal haqiqat kia hai ajj ki duniya mein hi dekh lein jahan logh duniya ko aman ka gehwara banana chatey hai wahee woh doseray kamzoor molk per hamla kertay hai ya phir peace full or mohazib kommein apne do fojiyon ke liye dosrey hazaroon masomoon ke jan lene ke liye tayar ho ja tey hai kissa mukhtaser zeedan ne jo kya woh insani fifrat hai waisey bh sabar ki bhi koi inteha hoti hai .

  • 35. 13:49 2006-07-20 ,Mazhar :

    Zaidan nein saheeh kiya hay, agar main zaidan kee jagga hota tau shayad yahee karta, kyon keh mitrazi nay sakht behiztee kee thee. mitrazi ko kyun ghalt nahein kaha ja raha. a

91ȱ iD

91ȱ navigation

91ȱ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔